اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر بعقوبہ میں گیس پائپ لائن پر کام کرنے والے ۲۵ افراد دھشتگردانہ حملے کی زد میں آ کر شہید اور زخمی ہو گئے ہیں جن میں اکثریت ایرانیوں کی تھی۔بعقوبہ شہر میں ہونے والے اس دھشتگردانہ حملے میں ۱۸ افراد شہید ہوئے ہیں جن میں ۱۵ ایرانی ہیں اور ۷ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان میں بھی ۵ کا تعلق ایران سے ہے۔ایران سے عراق جانے والی گیس پائپ لائن پر کام کرنے والے یہ افراد اس وقت دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنے جب وہ کام سے واپس اپنے ٹھکانوں کی طرف جا رہے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488447
ایران سے عراق جانے والی گیس پائپ لائن پر کام کرنے والے ۲۵ افراد کو دھشتگردوں نے نشانہ بنا کر ۱۸ افراد کو شہید کر دیا ہے جن میں ۱۵ ایرانی تھے۔